۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرگل

حوزہ/انجمن انقلاب مہدی کرگل نے ضلع انتظامیہ اور حکام کا اپنے ديار میں بعض زوار کے منتقل کرنے پر صمیمانہ تشکر ادا کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور لداخ تحصیل تے سورو میں اپنی خدمات انجام دینے کیلئے ایک اہم پیش کش کا اعلان بھی کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرگل، انجمن انقلاب مہدی کرگل نے ضلع انتظامیہ اور حکام کا اپنے ديار میں بعض زوار کے منتقل کرنے پر صمیمانہ تشکر ادا کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور لداخ تحصیل تے سورو میں اپنی خدمات انجام دینے کیلئے ایک اہم پیش کش کا اعلان بھی کیا۔ 

اطلاعات کے مطابق انجمن انقلاب مہدی کے چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے علاقے کے مختلف مقامات پر 800 لوگوں کیلئے قرنطینہ کے مراکز تیار کر لیا ہے اسی طرح انہوں نے تربیت یافتہ میڈیکل عملے اور گاڑیوں کو بھی فراہم رکھنے کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے کہا اس سلسلے میں ایک مراسلہ کے ذریعے UT انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ماہِ رمضان کے پیش نظر زائرین کو جو اسلامی جمہوری  ایران سے واپس لا کر ملک عزیز کے مختلف مقامات پر قرنطینہ کی مدت پوری کرہے ہیں انہیں جلدی واپس لایا جائے، اسی طرح ملک کے مختلف ریاستوں میں موجود طلباء اور درماندہ لوگوں کو بھی واپس لانے کا پر زور و مطالبہ کیا ہے۔ 
انجمن انقلاب مہدی نے اپنے مراسلہ میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران سے واپس آئے زائرین اور ملک کے مختلف ریاستوں میں موجود طلباء جو اس اس تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں اُن تمام کیلئے بھی مناسب  انتظام کیا گیا ہے جن کو حکومت کے مربوطہ اعلیٰ ذمہ دران نے معائنہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Haider IN 21:08 - 2020/04/26
    2 0
    Taisuru
  • Ali Haider IN 21:10 - 2020/04/26
    0 0
    God help those who help themselves